Guns and Thighs

810.00

گنز اینڈ تھائیز
امیتابھ بچن /سری دیوی سے عشق، انڈر ورلڈ سے شادی اور میری زندگی کی کہانی
رام گوپال ورما، ترجمہ : وسیم شیخ

یہ شخص تنازعات کا بادشاہ ہے لیکن اس کے اظہار میں حقیقت پسندی، ایمانداری اور عاجزی ہے جو دل کو چھوتی ہے۔یہ وہ شخص ہے جس کی باتوںمیں ذہانت اور بیانیے میں تخلیقی صلاحیت ہے۔ یہ وہ شخص ہے جس نے انڈر ورلڈ ، گینگ وارز اور مافیا پر بے شمار فلمیں بنا کرفلم انڈسٹری کے پیٹرن کو بدل دیا۔ یہ وہ شخص ہے جو اپنی زیادہ تر کامیابیوں کا سہرا اپنی ٹیم کو دیتا ہے اور تمام ناکامیوں کی ذمہ داری ا اپنے سر لیتا ہے ۔ یہ وہ شخص ہے جس نے بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ کونئی سمت دی، لیکن اپنے آپ کو کہیں بڑا ظاہر نہیں کیا ۔ یہ وہ شخص ہے جس کی کامیابی کی کہانی ایک کھلی کتاب کی طرح ہے لیکن کہیں بھی غرور اور تکبر نہیں ہے۔ یہ وہ شخص ہے جس کی کامیاب فلموںشیوا، ستیہ ،رنگیلا ، کمپنی اور سرکارنے فلم اور سینما ٹیکنالوجی کو بدل دیا ، لیکن کبھی اس کا کریڈٹ نہیں لیا۔
یہ بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز ٹرینڈ سیٹر فلم ڈائریکٹر، اسکرین رائٹر اور پروڈیوسر رام گوپال ورما(RGV ) کی کہانی ہے، جنہوں نے اپنی آپ بیتی میں من کی باتیںکرتے ہوئےاپنی رائے بلند آواز میں اور واضح طور پر پیش کی ہے۔ اِسی لیےیہ کافی دلچسپ ہے ….. رام گوپال ورمانے فلم سازی کے نئے تصور، دوستوں، دشمنوں اور زندگی کے بارے میں فلسفے کا ایسا نکتہ نظر پیش کیاہے جو حقیقت پسند انہ ہے ۔اس لئے یہ کتاب سوچ کے انداز کو تبدیل کرکے حقیقت پسندی کے سفر پر لے جاتی ہے۔ فلم بینی سے فلم سازی، سنیما کی تکنیک، فلم انڈسٹری کی سازشیں ، کامیاب اور ناکام فلمیں، بالی ووڈ آئیڈیلز، میڈیا کے ساتھ تعلقات اور تنا زعات تک….یہ ہندوستانی فلموں کی طرح رنگین ہے ۔ یہ صرفRGV کے مداحوں کے لئے نہیں ، بلکہ فلم ،سنیما، آرٹ اور تحلیق سے جڑے تمام لوگوں کے لئے ہے۔ رام گوپال ورما کہتے ہیںکہ دنیا میں کامیابی کا کوئی فارمولا نہیں بلکہ یہ ایک اتفاق اور چانس ہے۔اگرکوئی خاص فارمولا ہوتا تو انسان زندگی میں کبھی ناکام نہ ہوتا۔
رام گوپال ورماکی یہ کتاب کچھ لوگوں کو پریشان کر سکتی ہیں، کچھ کو محظوظ کر سکتی ہیں، کچھ کو تفریح فراہم کر سکتی ہیں اور کچھ لوگوں کو اُن سے نفرت کرنے پر مجبور کر سکتی ہیں، لیکن آخر میں، یہ انہیں اپنی بات کہنے اور اپنی مرضی کے مطابق کام کرنے سے نہیں روک سکتی۔ آیئے اُن کی کہانی پڑھتے ہیں……

* Rs.200 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.2000

Quick Order Form