Afghanistan Papers

1,440.00

افغانستان پیپرز
افغان جنگ کی خفیہ تاریخ
طالبان، القاعدہ، افغان جنگ اور پاکستان
واشنگٹن سے کابل تک سچ چھپانے کی سازشیں بیان کرتی ان کہی کہانیاں
  1#سب سے زیادہ فروخت ہونے والی تفتیشی کتاب، نیویارک ٹائمز
مصنف:کریگ وائٹ لاک ،ترجمہ : وسیم شیخ

واشنگٹن پوسٹ کے تحقیقی رپورٹرکریگ وائٹ لاک کی یہ انٹرنیشنل بیسٹ سیلر کتاب امریکی اسٹیبلشمنٹ، فوجی کمانڈرز ، پینٹاگون کے حکام اور تین امریکی صدور کے خلاف چارج شیٹ ہے کہ کس طرح امریکی حکومت اور فوج ویتنام جنگ کی طرح افغانستان کی جنگ کی اصل صورتحال کے بارے میں بھی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش میں ملوث رہے ہیں۔


واشنگٹن پوسٹ کے رپورٹر کریگ وائٹ لاک نے وائٹ ہاؤس کے حکام، پینٹاگون کمانڈرز ، فرنٹ لائن پر فوجیوں اور امدادی کارکنوںسمیت ہزاروں لوگوں کے
انٹرویوز اور خفیہ دستاویزات کے مطالعے سے پتہ چلایا کہ تین امریکی صدور اور ان کے فوجی کمانڈروں نے امریکہ کی طویل ترین جنگ کے بارے میں عوام کو دھوکہ دیا۔ بش، اوباما اور ٹرمپ سمیت کوئی بھی ناکامی کو تسلیم نہیں کرنا چاہتا تھا ۔ امریکی حکومت افغانستان میں جنگ کے بارے میں زمینی حقائق کے برعکس مکمل طور پر من گھڑت قصے کہانیاں پیش کرتی رہی ۔
حقیقت یہ تھی کہ جنگ خراب جا رہی تھی، لیکن رہنما زمینی حقائق سے ہٹ کر مسلسل خوش نما بیانات دے رہے تھے تاکہ تلخ سوالات سے بچ سکیں اور جنگ کو طول دیا جا سکےجو اس وقت تک امریکہ کی سب سے طویل جنگ تھی۔اسی طرز پر، افغان جنگ کے دوران بھی اعلیٰ فوجی قیادت نے میدان جنگ میں اپنی ناکامیوں اور مشکلات کو چھپایا، اورفتح کے جھوٹے دعوے کیے۔

افغانستان پیپرز سینئر امریکی فوجی حکام اور سویلین عہدیداروں کی دھوکہ دہی ،غلطیوں اورجرائم کی فرد جرم ہے جو اس معاملے کو ہمیشہ زندہ رکھے گی اور تنازعہ کو یاد رکھنے کے طریقے کو ہمیشہ کے لیے بدل دے گی ۔

* Rs.200 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.2000

Quick Order Form

    Category: