اللہ تعالی نے انسان کے لئے اپنی بے شمار نعمتوں میں سے ایک پھل اور سبزیوں میں اتنے فوائد رکھے ہیں کہ ہم اس کا جتنا بھی شکر ادا کریں ، کم ہے۔یہ بات درست ہے کہ زندگی میں ہر شخص تندرست رہنا چاہتا ہے ۔ یہ کوئی انوکھی خو اہش نہیں ہے ۔وہ چاہتا ہے کہ بیماریاں اس کے پاس بھی نہ آئیں ۔کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ ایسا نا ممکن ہے ۔ کبھی بھی ، کہیں بھی کوئی جراثیم ، کوئی وائرس آپ پر حملہ کر سکتا ہے۔ غذا اچھی نہ ہو تو بیماریاں آپ کو گھیر سکتی ہیں ۔کسی ایک چھوٹے سے مسئلہ سے کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں ۔ لوگ پوچھتے ہیں کہ اس کا حل کیا ہے؟ پہلے سے حفاظتی تدا بیر اختیار کر کے کیا بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے؟
اس کا جوا ب بڑا آسان اور سادہ سا ہے ۔ اب ڈاکٹروں کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی انہیں لمبی چوڑی فیسیں دینے کی ضرورت ہے۔ بس آپ صرف پھل اور سبزیاں کھائیں اور اپنے آپ کو نہ صرف صحت مند رکھیں بلکہ اپنا علاج بھی کریں۔اس کتا ب میں پھلوں و سبزیوں کے جہاں بے پناہ فوائد بیان کئے گئے ہیں ، وہاں پھلوں اور سبزیوں کی مدد سے مختلف بیماریوں کا علاج بھی تجویز کیا گیا ہے۔
یہ دلچسپ اور منفرد کتا ب موضوع اور مواد کے لحاظ سے بھی مارکیٹ میں دستیا ب باقی کتا بوں سے مختلف ہے۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ سب کچھ آزمایا ہو اہے۔ آپ بلا جھجھک ان پر عمل کریں ، صحت مند بھی اور بیماریوں سے محفوظ بھی….
Phaloon Sabziyon Ke Elaaj Fawaud
₨300.00 ₨270.00
ڈاکٹر عمران ماجد
* Rs.200 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.2000
Categories: Health & Beauty, Miscellaneous
Tags: fruits treatment, vegetable treatment
Reviews
There are no reviews yet.
Related products
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Be the first to review “Phaloon Sabziyon Ke Elaaj Fawaud”