Reviews
There are no reviews yet.
₨630.00
خفیہ امریکی رپورٹیں
پاکستان کے بارے میں یہ ٹاپ سیکرٹ رپورٹیں تاریخ کی وہ سچائیاں ہیں جو کبھی ماضی کا حصہ نہیں بنیں گی کیونکہ سچائی ہمیشہ تازہ دم رہتی ہے۔پاکستان کے حالات
واقعات کے بارے میں میں یہ خفیہ رپورٹیں اسلام آباد کے امریکی سفارت خانے سے واشنگٹن بھجوائی جاتی تھیں ۔اِن رپورٹوں کے مطالعے سے آپ کو اندازہ ہو گا کہ امریکہ ہر قسم کے حالات و واقعات سے باخبر رہنے کیلئے کس طرح پاکستان کی جاسوسی کر رہا ہے؟ اِن رپورٹوں میں اُن پاکستانیوں کا بھی تذکرہ ہے جو اپنے ضمیر کا سودا کرکے امریکی سفارت کاروں کو مختلف حساس اور اہم معاملات پر اطلاعات دیتے رہے۔ ان رپورٹوں سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ بہت سے پاکستانی امریکی سفارتکاروں کیلئے کام کر رہے ہیں۔
اس کتا ب کے ذریعے ان رپورٹوں کو منظر عام پر لا کرپاکستانیوں کو ان حالات و واقعات سے آگاہ کرنے کی کوشش کی ہے جن سے باخبر رہنے کیلئے امریکہ ’’ہمارے لوگوں ‘‘ کو استعمال کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ عوام کی نظروں میں بڑے ’’باعزت‘‘ اور کلیدی عہدوں پر فائز’’ اہم پاکستانی ‘‘کس طرح اپنے ضمیر کا سودا کرکے امریکی سفارتکاروں کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں؟ اس کتاب میں اُن لوگوں کے بارے میں بھی جان سکیں گے۔
اِن دستاویزات کو اُردو میں آپ کے سامنے لانے کی یہ کاوش دراصل تاریخ کے چھپے ہوئے حصوں پر پڑی گرَد صاف کرکے محب وطن پاکستانیوں کے سامنے حقائق کو منظر عام پر لانے کی کوشش ہے ۔ ا ب دیکھتے ہیں کہ دوسری کوشش کون ، کب اورکیسے کرتا ہے؟
مصنف: مقبول ارشد
* Rs.200 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.2000
Be the first to review “Khufia Amrecie Reportein”