Brief Answers to the Big Questions

540.00

بڑے سوالوں کے مختصر جواب
Brief Answer to the Big Question
استیفن ہاکنگ کی شہرہ آفاق کتاب کا اردو ترجمہ
ترجمہ: محمد احسن

بنی نوعِ انسان کو ہمیشہ سے عظیم سوالات کے قابلِ تسکین جوابات کی تلاش رہی ہے۔ ہم کہاں سے آئے؟ کائنات کا آغاز کیسے ہوا؟ یہ جو کچھ بھی ہے تو کیوں ہے اور اِس کے پیچھے تخلیق کا کلیہ کیا ہے؟ کائنات کا تخلیق کار کون ہے؟ کیا ہمارے علاوہ بھی کائنات میں کوئی مخلوق ہے؟
تخلیقِ کائنات کے سلسلے میں قدیم ماضی کی تمام داستانیں اب غیرمتعلقہ اور غیرمعتبر ہو چکی ہیں۔ اب اِن کی جگہ نئے زمانے کی توہمات اور سٹار ٹریک قسم کی غیرمیعاری اور ناقابلِ آزمائش سائنس نے لے لی ہے لیکن جو اصل سائنس ہے وہ دساتیر قدیم یا سائنس فکشن سے کہیں زیادہ عجیب و غریب مگر اطمینان بخش ہے۔کچھ عظیم سوالات ایسے ہیں جن کے جوابات ہم محض سائنسی یا حسابی قیاس آرائیوں کی بنیاد پر دیتے ہیں مگر حقیقت ہمیں معلوم نہیں۔ ہم رفتہ رفتہ اُن حقائق تک پہنچ رہے ہیں مگر فی الحال منزل قریب نہیں۔
گزشتہ پچاس برس کے دوران کائنات کے متعلق ہماری نظر اور منظر حیرت ناک حد تک بدل چکے ہیں۔ خلائی دَور کی خوبصورتیوں میں سے ایک خوبصورتی یہ بھی ہے کہ بنی نوعِ انسان نے اپنے آپ کو ایک نئے زاویہ سے دیکھا۔ جب ہم خلا سے سیارہ زمین کو دیکھتے ہیں تو ہم پوری انسانیت کو ایک اکائی کی صورت دیکھتے ہیں۔ ہم فطرتی و کائناتی اتحاد دیکھتے ہیں، کسی بھی قسم کی تقسیم نہیں دیکھتے۔ خلا سے لی گئی زمین کی تصویر صرف ایک پیغام دیتی ہے: ایک سیارہ، ایک انسانی نسل۔
۔۔۔۔۔۔
وقت کے سب سے بڑے سوالوں کے جواب
کتاب: بڑے سوالوں کے مختصر جواب
فہرست
ہمیں عظیم سوال کیوں پوچھنے چاہئیں؟
خُدا کہاںہے؟
کائنات کا آغاز کیسے ہُوا؟
کیا کائنات میں ہمارے علاوہ زندگی موجود ہے؟
کیا مستقل میں جھانکنا ممکن ہے؟
روزنِ سیاہ (بلیک ہول) کے اندر کیا ہوتا ہے؟
کیا وقت میں سفر ممکن ہے؟
کیا ہم سیارہ زمین پر محفوظ رہ پائیں گے؟
کیا ہمیں خلا کو آباد کرنے نکلنا چاہیے؟
کیا مصنوعی ذہانت ہمیں پیچھے چھوڑ دے گی؟
ہم مستقبل کو کیسے بدل سکتے ہیں؟
یہ اور اسی طرح کے بے شمار سوالوں کے جواب جاننے کے لیے کتاب کا مطالعہ کریں۔

* Rs.200 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.2000

Quick Order Form

    Category: