سائنس کا مقصد حقیقت کا کھوج لگاناہے اورا س کی کھوج میں وہی کامیاب ہوسکتے ہیں جو بغیر کسی لالچ کے اس میں لگن اور سچائی سے لگے ہوئے ہوں۔ یہ جو آج کل آپ کو چاروں طرف سائنس کے عجیب و غریب کرشمے دکھائی دیتے ہیں جواس کی زبردست ترقی کا ثبوت ہیں۔ سائنس کی اس ترقی کا ہماری زندگی پر کافی اثر پڑا ہے۔
روزمرہ کی زندگی اور سائنس کسی بھی حالت میں الگ نہیں ہے بلکہ سائنس زندگی کے ایک ضروری پہلو کی شکل میںہمارے سامنے ہے۔ہمارے ارد گرد موجود بہت سی اشیاء سائنس ہیں لیکن ہمں اس بارے میں نہیں پتہ……جانور، چرند پرند، کیڑے مکوڑے، پودے، پہاڑ، چٹانیں،سورج، چاند ، ستاروں سمیت بہت سے چیزیں سائنس کی بدولت ہیں ۔ یہ کیا کرتی ہیں ؟ ان کے فائدے ، نقصان اور کام کیا ہیں؟ سب کچھ قدرت کی طرف سے ایک سائنسی طریقہ کار کی طرح وضع کر دیا گیا ہے۔
اس کتا ب میں کہانیوں کے انداز میں بچوں کو اسی ابتدائی سائنس کے بارے میں بتانے کی کوشش کی گئی ہے۔
اس کتاب کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:
٭ ہر ایک حصے کے مضمون کو کہانی کی شکل دے کر مکمل طور پر دلچسپ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
٭ کہانیوں کو عام فہم بات چیت میں سمجھایا گیا ہے جس سے بچے سائنس کے بھید کھیل ہی کھیل میں آسانی سے سمجھ سکیں گے اور سائنس کے مشکل اصولوں سے پریشان نہیں ہوں گے ۔
٭ کتا ب میں مختلف کہانیوں کی تفصیل اس سائیکالوجیکل طریقہ سے کی گئی ہے کہ نئی باتیں خود بخود معلوم ہوتی رہیں۔
٭ کہانیوں کو آسان اور دلچسپ بنانے کے لیے تصاویر بھی دی گئی ہیں۔
٭ کتا ب ہر ایک حصے کو دہرانے کے لیے آخرمیں’’ آپ نے بھولنا نہیں‘‘ اور’’ آپ کر کے دیکھیں‘‘ کے عنوان سے مشق کے ساتھ ہی پریکٹیکل کام و منصوبے دیئے گئے ہیں۔
٭ کتاب لکھتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ سائنس کے سٹینڈر کے ساتھ تعلیم، احساس، ہنر اور مشاہدہ طالب علم کے کریکٹر کا حصہ بن کر رہ جائے۔
Bachon Ki Science
₨160.00 ₨144.00
مصنف : وسیم شیخ
* Rs.200 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.2000
Category: Children
Reviews
There are no reviews yet.
Related products
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Be the first to review “Bachon Ki Science”