شیخ سعدی کی سبق آموز اور نصحیت آموز باتیں
گلستاں شیخ سعدی کی مشہورکتاب ہے۔ اس کتا ب میں دانائی اور حکمت کی باتیں قصے ، کہانیوں کے انداز میں ہیں جنہیں بچے اوربڑے شوق سے پڑھتے ہیں۔
شیخ سعدی کا اصل نام شرف الدین اور تخلص سعدی ہے۔ ان کے والد کا نام مصلح الدین تھا۔ ان کی پیدائش 606ھ کے لگ بھگ ایران کے مشہور شہر شیراز میں ہوئی۔ شیخ نے یہاں مکتب میں پڑھائی شروع کی اور اس کے بعد بغداد چلے گئے۔ اس وقت بغداد کا مدرسہ نظامیہ بہت مشہور تھا۔ شیخ یہیں داخل ہوگئے اور تعلیم پوری کی۔ اْنہیں شروع ہی سے پڑھنے لکھنے کا شوق تھا۔ اس لیے جلد ہی اْن کا گنتی عالموں میں ہونے لگا اور ان کے ساتھی ان پر رشک کرنے لگے۔ شیخ جوانی ہی سے بے چین روح رکھتے تھے۔ وہ ساری دنیا میں گھومنا اور لوگوں کو دیکھنا چاہتے تھے۔ اس لیے ان کا دل اپنے وطن سے اْچاٹ ہوگیا اور انہوں نے مختلف ملکوں کا سفر شروع کیا اور کوئی تیس چالیس سال کی مدت سفر ہی میں گزار دی۔ بغداد ، شام اور مکہ سے لے کر افریقہ تک گھومتے رہے۔ اس لمبے سفر میں انہیں غربت کی تکلیف بھی سہنی پڑی اور خوشحالی کا زمانہ بھی دیکھنے کو ملا لیکن ہر حال میں وہ خوش رہے اور اپنا سفر جاری رکھا۔ اس سفر کے بعد شیخ شیراز واپس چلے گئے۔ اس زمانے میں یہاں ان کے سرپرست اتابک ابوبکر بن سعد بن زنگی حکومت کرتے تھے۔ ملک میں ہر طرف امن اور چین تھا۔ اب شیخ کو سکون نصیب ہوا او اُنہیںر خیال آیا کہ اپنے تجربات کو کتابی شکل میں لانا چاہیے تا کہ اس سے خلق خدا مستفید ہو سکے۔چنانچہ انہوں نے بوستان اور گلستان کے نام سے دو کتا بیں لکھیں ۔
اپنی کتابوں میں شیخ سعدی نے زندگی کے تجربات کو کہانیوں میں بیان کیا ہے۔ ان میں دل کی صفائی، انسانی ہمدردی اور سیدھی سادی زندگی گزارنے پر زور دیا گیاہے۔ ان کتابوں سے بڑوں کاادب، چھوٹوں کے ساتھ مہربانی، غریبوں کی خدمت اور انسانوں سے محبت کا سبق ملتا ہے۔
Bostan Ki Kahaniyan
₨160.00 ₨144.00
شیخ سعدی
* Rs.200 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.2000
Category: Children
Tag: children sheikh saadi aqwal
Reviews
There are no reviews yet.
Related products
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Be the first to review “Bostan Ki Kahaniyan”