Cleopatra

720.00

قلوپطرہ
ملکہ جلال و جمال
تاریخ کی ذہین اور خوبصورت ترین جنگجو خاتون کی سوانح عمری
قلوپطرہ تاریخ کی شاید واحد خاتون ہیں جنہیں مرنے کے دو ہزار سال بعد بھی سیلیبرٹی کا درجہ حاصل ہے۔قدیم مصر کی ملکہ قلوپطرہ مصر کی تاریخ کی خوبصورت ترین عورت تسلیم کی جاتی ہے۔ صرف 17 سال کی عمر میں عظیم مصری سلطنت کی حکمران بننے والی قلوپطرہ ذہانت میں بھی بے مثال تھی اور اس وقت کے ذہین و فطین امرا اس کی ذہانت کا اعتراف کرتے تھے۔آج بھی جب کسی کے حسن کی تعریف کرنی ہو تو قلوپطرہ کا نام ذہن میں آتا ہے۔ قلوپطرہ قدیم مصری تاریخ کی وہی مشہور ترین شخصیت ہے جس کے قصے کہانیاں کم و بیش دنیا کی ہر زبان کے ادب کا حصہ ہیں ۔حتیٰ کہ قلوپطرہ ہالی ووڈ سے لیکر بے شمار ناولوں اور قصے کہانیوں کا موضوع بنیں ۔متعدد زبانوں میں ان پر شہرہ آفاق فلمیں بنائی گئیں ۔تاریخ کی کتابوں کو کھنگالیں تو پتہ چلتا ہے کہ قدیم مصری تاریخ میں قلوپطرہ نام کی سات ملکائیں تھیں جن میں سے سب سے زیادہ شہرت ساتویں ملکہ قلوپطرہ نے حاصل کی جس کی وجہ اس کا بے پناہ حسن اور پروقار شخصیت تھی۔اب تک کی رائج روایات کے ضمن میں حسن و خوبصورتی کی شاہکارسمجھی جانے والی ملکہ مصر قلوپطرہ ہفتم کی موت خود کو سانپ کے ڈسوانے سے ہوئی۔تاریخ کی کتابوں میں اس سانپ کو مصری کوبرا سانپ کا نام دیا گیا ہے ۔قلوپطرہ کی داستان حیات بڑی دلچسپ ہے۔
قدیم مصری مملکت میں تمام بادشاہ خود کو فرعون کہلاتے تھے اور روایات کے مطابق شہنشاہ اپنی بہن سے شادی کرتا تھا۔قلوپطرہ کے دو بھائی تھے ، ایک بڑا اوردوسرا چھوٹا۔وہ دونوں تیرہویں اور چودھویں فرعون کے نام سے جانے جاتے ہیں ۔51 قبل مسیح میں باپ کے مرنے پر قلوپطرہ کا بڑا بھائی تخت نشین ہوا اور اس نے اپنی 11 سالہ بہن قلوپطرہ سے شادی کی۔ اس کی ہلاکت کے بعد چھوٹے بھائی نے تخت و تاج سنبھالا اور اس نے بھی روایات کے مطابق اپنی بہن سے شادی کی۔چھوٹے بھائی کے اقتدار کا دور پرآشوب تھا اور لڑائیوں کی وجہ سے امور مملکت پر اس کی گرفت کمزور تھی۔ یہ قلوپطرہ کے عروج کا زمانہ تھا اور مملکت میں اس کا عمل دخل بہت بڑھ گیا تھا۔ چھوٹے بھائی کی ہلاکت کے بعد تخت و تاج قلوپطرہ کے ہاتھ آ گیا اور اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کیلئے انھوں نے خود کو دیوی کہلوانا شروع کر دیا۔یوں مصری سلطنت پر روم کی شہنشاہیت کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کا نتیجہ رومی جنرل مارک انتھونی کی قلوپطرہ سے قربت اور بعد ازاں اس ہلاکت کی شکل میں ظاہر ہوا جس نے قلوپطرہ کو39 سالہ زندگی کو تاریخ کے صفحات میں ہمیشہ کے لیے زندہ و جاوید کر دیا۔
صنف:آرتھر ویگل

* Rs.200 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.2000

Quick Order Form