داستانِ عجوبہ عالم
شمال مغربی ہمالیہ کے خشک چٹیل اور انتہائی بلند برف پوش پہاڑوں کے درمیان جہاں اُن علاقوں کی عمومی روایت کے مطابق ایک نِیم ویران سی بے روح وادی ہونی چاہیے تھی،یورپ کی بلند ترین چوٹیوں مونٹ بلانک و میٹرہارن جتنی بلندیوں رفعتوں اور سکینڈی نیویاکے غیر یقینی سرد مزاج کی حامل… ایک ایسی لہردار سرسبز مُشک مچاتی سرزمین موجود ہے جواپنے دیکھنے والے کو مقامِ حیرت پر فائز کر دیتی ہے۔ یہ ایسی سرزمین ہے جِس کا دنیا بھرمیں کوئی ثانی نہیں… جِس کے بے شجر گلستان و سبزہ زار محیر العقل ہیں،جہاں اُگنے والے پھول گلدستے کسی اور مٹی کو قبول نہیں کرتے اور اُن کی خوشبو کہیں اور نہیں سونگھی جاسکتی اور جہاں کی بے جنگل جنگلی حیات باقی دنیا میں نایاب ہیں۔ یہ ایک ایسی سرزمین ہے جہاں کسی بھی معاملے میں نظریہ ارتقاء ہرگز نہیں چلتا اور جو کوئی ایک بار اِسے دیکھ لے، ایمان لے آتا ہے ۔۔ یہ تبتِ پاکستان… بلتِستان کا… دنیا کا بلند ترین میدان سطح مرتفع دیوسائی ہے جو اپنے دیکھنے والے کے دِل پر نقش کر دیتا ہے کہ ’’ہاں، میں محبوب دیوسائی ہوں‘‘ ۔ اِس سفر نامے میں دیوسائی کے علاوہ شاہراہِ قراقرم، دریائے سندھ، وادی سکردو، وادی شگر اور شنگریلا کا بھی مفصل بیان ہے۔
Dewsai Me Aik Raat
₨850.00 ₨765.00
محمد احسن
* Rs.200 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.2000
Categories: Miscellaneous, Travelage
Tags: dewsai, travel
Reviews
There are no reviews yet.
Related products
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Be the first to review “Dewsai Me Aik Raat”