Inaam Yaftaa Taqreryn

(1 customer review)

540.00

انتہائی مدلل، پُر اثر اور نقش آور تقریروں کا خوبصورت انتخاب
تقریر کا ہنر زندگی کے کئی مقامات پرمعاون و مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایسے میں بولنے کے فن میں مہارت اور گفتگو سے سننے والوں کا دل جیتنے کے گر جاننا بے حد ضروری ہے۔یہ کتا ب ایک ایسی ہی کاوش ہے۔
ڈاکٹر عبد الستار نیازی کا نام علمی و ادبی حلقوں کے لئے کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔ مجنوں گورکھپوری پر ان کی ڈاکٹریٹ نے پاکستان ہی نہیں بھارت کے علمی و ادبی حلقوں کا چونکا دیا ۔ وہ کچھ عرصی بین الا اقوامی اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے سربراہ بھی رہے۔کئی کتب تصنیف کیں ، مقالے لکھے آج کل ایک پوسٹ گریجویٹ کالج میں ایسوی ایٹ پروفیسر ہیں ۔چونکہ زمانہ طالب علمی میں خود مقرر تھے، اس لیے طلباء وطالبات تقریری صلاحیتیوں کو اجاگر کرنے کے لئے یہ کتا ب لکھی۔
اگرچہ مارکیٹ میں فنِ تقریر پر کتب کی کمی نہیں لیکن یہ روایتی کتا بوں سے مختلف ہے ۔اس کتاب میں دلائل کے بے پناہ انبار، علمی اور فکری مباحثوں،اشعار کے خوبصورت ٹکرائو، تحقیق اورمعلومات کے خزانوں اور فکر انگیزتجزیوں کے ذریعے علمی تشنگی بجھانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ساتھ ہی اس بات کا بھی خیال رکھا گیا ہے کہ طلبا و طالبات کے علاوہ ہر مکتبہ فکر اس سے استفادہ کر سکے۔

ڈاکٹرعبدالستار نیازی

* Rs.200 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.2000

Quick Order Form