Reviews
There are no reviews yet.
₨540.00
مصنف :ریمنڈ ڈیوس/سٹروم ریبیک
پاکستانی جیل میں گزارے ایام اور بھڑکتے سفارتی بحران کی کہانی
ریمنڈ ڈیوس کی کتاب پاکستانیوں کے سفاک قاتل کی رہائی کے لیے سیاسی و عسکری قیادت کے باہم تعاون کی شرمناک داستان ہے۔پاکستانی نقطہ نظر سے آپ اس پر سو فیصد یقین نہ کریں لیکن اس کتاب سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان حکومتی سطح پر ہونے والے گٹھ جوڑ کے حالات و واقعات کی سمجھ ضرور آتی ہے۔اس کتاب نے جہاں ایک طرف پاکستانی حکمرانوں کا چہرہ بے نقاب کیا، وہاںاسے رہا کروانے والے چہروں سے بھی نقاب اتار دیا۔عوام یہ جاننے میں حق بجانب ہیں کہ پاکستان کے اداروں نے چند ٹکوں کی خاطر ایساکیوں کیا اورانہیں یہ ہدایات حکومت کی طرف سے کس طرح دی گئیں۔پاکستانی حالات و واقعات سے پردہ اٹھاتی اس کتاب میں انٹیلی جنس اداروںکے کردار، پاکستانی سیاست کے نشیب و فراز،فوج ، جنرل کیانی ، جنرل پاشا،زرداری، حکومت پنجاب ،عدلیہ ، پاکستانی معاشرہ اور عوام سمیت بہت سے حالات و اقعات اور اُن کے عوامل پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ کتاب ایک امریکی کے پاکستان جیل میں گزارے ایام کی روداد بھی ہے اور یہ حقیقت بھی بتاتی ہے کہ کیسے ایک شخص کی وجہ سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بگڑ گئے ، اسامہ آپریشن کیوں ملتوی کرنا پڑا؟ اورسی آئی اے اور آئی ایس آئی میں اختلافات کی وجہ کیا ہے؟یہ کتاب پیسوں کے لیے اپنے لواحقین کا خون بیچنے والے خاندانوںکی داستان بھی ہے۔ امریکہ کی خونی رقم نے بعد میں مرنے والوں کے خاندانوں میں کیا گل کھلائے ؟ یہ عبرت کی داستان ہے اور اس میں سب کے لیے بہت سے اسباق ہیں۔ المیہ یہ ہے کہ آج بدنامی کا یہ طوق کوئی بھی اپنے گلے میں پہننے کے لیے تیار نہیں۔ فیکٹ پبلی کیشنز کی طرف سے اس کتاب کا ترجمہ عوام کے سامنے حالات و واقعات کو سامنے لانے کی ایک کوشش ہے۔
* Rs.200 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.2000
Be the first to review “Kirayee Ka Fauji”