دنیا میں اس وقت مسلمانوں کے اپنے ہی کرتوتوں کی بدولت ’’ابلیسی نظام‘‘ پوری دنیا پر غالب آتا جا رہا ہے ۔ ابلیس کے کارنامے یوں تو انسانی تاریخ کی ابتدا سے ہی جاری و ساری ہیں لیکن اب تو دجال کی آمد سے قبل اس کیلئے عالمی حکومت کے قیام کی کوششیںہو رہی ہیں اور اس حوالے سے جو دنیا پر نیو ورلڈ آرڈرلایا جا رہا ہے ، وہ اگرچہ اپنے ظاہر کے اعتبار سے زمین پر خوشحالی اور عدل وانصاف اور ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں لائے گا اور انسان کو آرام دہ زندگی کے فریب میں جکڑلے گا لیکن حقیقت میں وہ ابلیس کی غلامی کا طوق ہو گا۔ انسانی حاکمیت کے غلبے کے نظریے نے دجال کے ظہور کے لیے روڈ میپ بنا دیا ہے، توحید اور قرآن کے نظام پر ایمان کا چراغ ٹمٹما رہا ہے اور نئی نسل کے لیے ابلیس نے مغرب سے جادوگری کی ایسی ہوائیں چلائی ہیں جس سے نئی نسل کے قدم شریعت کی اقامت کی جدوجہد سے اکھڑ گئے ہیں۔ جس طرح کوئی جادوگر آنکھوں کو دھوکا دے کر ایسی چیز جو حقیقت نہیں ہوتی ہے، حقیقت بنا دیتا ہے۔یہ شیطانی جادوگری بھی مسلمانوں کی نئی نسل کودھوکہ سے کوئی نیا خدا بنا رہی ہے۔ غیر مسلم تو مغرب کے بت کو پوج رہے ہیں لیکن مسلمان بھی اس بت کے پجاری ہو گئے ہیں ۔اس کتاب میں یہ بتانے کی اور سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ جب دجال اور اس کا نظام مسلمانوں کو جکڑلے اور مسلمانوں کیلئے د نیا اور آخرت کی کامیابی کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر ے تو انہیں ابلیس اور دجال کی سازشوں کی بیج کنی کس طرح کرنی چاہیے۔مسلمانوں کیلئے یہ بات سمجھنے کی ہے کہ ابلیس کی رہنمائی میں طاغوتی اور دجالی قوتوں کے بڑھتے ہوئے قدموں کو مذہبی محفلوں میں تعویذ دھاگے کرنے سے اور قصہ گوئی سے نہیں بلکہ اسلام کے سیاسی معاشی اور معاشرتی نظام کو بالفعل نافذ کر کے ہی روکا جا سکتا ہے۔ اللہ رب العزت ہر مسلمان کو اِس کیلئے عملی جدوجہد کرنے کی توفیق دے، آمین۔
Naya Nizam Iblees
₨1,000.00 ₨900.00
علی حفاظت
* Rs.200 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.2000
Category: Islamic
Reviews
There are no reviews yet.
Related products
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Be the first to review “Naya Nizam Iblees”