No Exit from Pakistan

1,080.00

یہ کتاب پاکستانیوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔
نو ایگزٹ فرام پاکستان
انٹرنیشنل بیسٹ سیلرکتاب کا اردو ترجمہ
مصنف :ڈینیل ایس مارکی ، ترجمہ: ایم ارشد

یہ ہائبرڈ کتاب امریکہ اور پاکستان کے درمیان المناک اور اذیت ناک تعلقات کی کہانی بیان کرتے ہوئےانتہائی خوفناک حقائق سامنے لاتی ہے ۔

:ڈینیل مارکی اس کتاب میں لکھتے ہیں:
’’ امریکیوں نےپاکستا ن پر کبھی اعتبار نہیں کیا ۔ ہم امریکی پاکستان کو جتنا پیسہ دیتے ہیں ، وہ امریکیوں سے اتنی ہی نفرت کرتے ہیں،لیکن اس کے باوجود امریکہ پاکستان کو نہیں چھوڑ سکتا۔پاکستان سے ایگزٹ نہ کرنے اور تعلقات رکھنے کی تین بڑی وجوہات ہیں۔پہلی وجہ پاکستان کا جوہری اور میزائل پروگرام ہے جس پر نظر رکھنا ضروری ہے اور اِس کیلئے امریکہ کو پاکستان کے ساتھ تعلق رکھنا پڑے گا۔دوسری وجہ پاکستان کا چین کی سول و ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ لہذا چین پر نظر رکھنے کیلئے بھی پاکستان سے تعلق رکھنا انتہائی ضرور ہے۔تیسری وجہ پاکستان کی فوج ہے جو اتنی بڑی ہے کہ وہ نہ صرف ریجن بلکہ پوری دنیا کو غیر مستحکم کرسکتی ہے۔لہذا یہ ضروری ہے کہ پاکستان کے ساتھ انگیج رہیں اور اُس پر نظر رکھیں۔ ‘‘
ڈینیل مارکی کے مطابق:’’ امریکہ نے72 سال پہلے ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک نہیںبننے دینا۔ ہم پاکستان کودنیا ئےاسلام کو لیڈ کرنے کی اجازت بھی نہیں دے سکتے۔ہم نے پاکستان کو کنٹرول کرنے کیلئے کچھ طریقے اپنائے ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ پاکستان کو اتنا غیر مستحکم رکھو کہ اُسےہم سنبھال سکیں۔اسی لئے ہم نے پاکستان کو 72 سالوں سے ایک غیر مستحکم ملک کے طور پرر کھا ہوا ہے۔ہم(امریکی) پاکستانی لیڈرز کو خریدتے ہیں جن میں سیاستدان ،سول و ملٹری بیورکریسی، صحافی اور میڈیا ہائوسز بھی شامل ہیں۔پاکستان لیڈرز اپنے آپ کو بہت تھوڑی قیمت پر بیچ دیتے ہیں۔اتنی تھوڑی قیمت کہ انہیں امریکہ جانے کا ویزہ مل جائےیا اُن کی اولاد کو امریکی سکالر شپ مل جائے تو وہ اس چھوٹی سی قیمت کے عوض پاکستانی مفادات کو بیچنے کیلئے تیار ہو جاتے ہیں۔صرف ایک گرین کارڈ حاصل کرنے کیلئے یہ پورے پاکستان کے امن کو کوڑیوں کے بھائو بیچ دیتے ہیں۔اس طرح ہمارا کام آسان ہو جاتا ہے۔‘‘
امریکی نقطہ نظر سے لکھی یہ کتاب پاکستانیوں کیلئےایک آئینہ ہے۔پوری کتاب ایسے ہی انکشافات سے بھری ہوئی ہےاور اِس سے امریکی عزائم بھی واضح ہو تےہیں ۔ آیئے دیکھتے ہیں کہ ہمارے فیصلہ ساز پاکستان کو امریکی سازشوں سے بچانے کیلئے کیا کرتے ہیں؟

* Rs.200 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.2000

Quick Order Form