Reviews
There are no reviews yet.
₨1,345.50
Pakistan At The Helm اردو ترجمہ
پاکستان کے خدائی حکمران
وہ سچائیاں جو سامنے نہیں آسکیں
مصنف:تلک دیواشر ، ترجمہ : وسیم شیخ
پاکستاب کی تاریخ اور حکمرانوں کے بارے میں ایسی چشم کشا کتاب جو آپ کو بہت کچھ سوچنے اور سمجھنے پر مجبور کر دے گی ۔ اِ س کتاب میں قائد اعظم محمد علی جناح سے لے کراسکندر مرزا، ایوب خان ، یحییٰ خان ، ذوالفقار علی بھٹو ، ضیا الحق ،بے نظیر، پرویز مشرف اور نواز شریف سمیت تمام راہنمائوںکے بارے میں ایسے دلچسپ تاریخی حقائق بیان کئے گئے ہیں جودانستہ یا غیر دانستہ طور پرچھپا ئے گئے ہیں ۔ ‘یہ حقائق اِس ملک کے کرداروں کے بارے میں ایک دلچسپ بصیرت فراہم کرتے ہوئے اُن کی من مانیوں اور عجیب و غریب رویوں پر مبنی ’’ خصوصیات‘‘ پر روشنی ڈالتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ پاکستان میں قیادت، چاہے وہ فوجی ہو یا سول، آمرانہ رہے گی اورجمہوریت کی جڑیں پکڑنے سے پہلے پاکستان کو ابھی ایک طویل سفر طے کرنا ہے۔
ایک طرف یہ کتاب پاکستان میں اقتدار کی راہداریوں کے اندرونی ’’ کام کاج‘‘ کو سامنے لاتی ہے۔دوسری طرف اس سوال کا جواب بھی تلاش کرتی ہے کہ پاکستان کا مستقبل کیا ہے؟ اِس کتاب کا مطالعہ اُن پاکستانیوں کو ضرورکرناچاہیے جو اِن حکمرانوں کی حقیقت و اصلیت جاننا چاہتے ہیں، جنہوں نےقیام پاکستان سےلے کر اب تک اس ملک پر حکمرانی کی اور المناک انجام سے دوچار ہوتے ہوئے عوام کے مستقبل کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
تلک دیواشر کی یہ کتاب ہمارے لئے ایک جامع اور چشم کشا تصنیف ہے جو پاکستان کی سیاسی تاریخ، قیادت، اور اس کی خارجہ پالیسی پر گہری نظر ڈالتی اور اس کا بہترین تجزیہ کرتی ہے۔
مصنف نے نہایت مہارت کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کے مختلف ادوار کا جائزہ لیا ہے، خصوصاً ان ادوار کا جب ملک کی قیادت اور پالیسیاں اہم موڑ پر تھیں۔جس میں 48.65.71 اور کارگل کی جنگوں کا عمدہ تجزیہ بھی شامل ہے۔
کتاب میں پاکستان کی فوجی اور سول قیادت کے کردار اور ان کے ” تعلقات” پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے، جس میں سیاسی و ریاستی قیادت کی نوعیت، ان کے فیصلوں اور ان کے ملکی و بین الاقوامی اثرات کا تجزیہ شامل ہے۔
مصنف نے پاکستان کی خارجہ پالیسی، خاص طور پر بھارت، افغانستان، اور امریکہ کے ساتھ تعلقات اور ان کے اتار چڑھاؤ کے ادوار کا بھی تفصیلی تجزیہ کیا ہے۔
انہوں نے پاکستان کے اندرونی مسائل جیسے کہ انتہا پسندی، معیشت، اور سیاسی عدم استحکام کو بھی موضوع بحث بنا کر اپنے خیالات پیش کئیے ہیں۔
کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ یہ نہایت متوازن اور کافی حد تک غیر جانبدارانہ تجزیہ پیش کرتی ہے، جو قاری کو مختلف زاویوں سے پاکستان کی تاریخ اور مختلف ادوار کی حکمران قیادت کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔
یہ کتاب ان تمام لوگوں کو ضرور پڑھنی چاہئے جو پاکستان کی سیاسی تاریخ، قیادت، اور خارجہ پالیسی کو گہرائی سے جاننا اور خاص بات یہ کہ دوسروں کی نظر سے سمجھنا چاہتے ہیں ۔
یہ کتاب پاکستان کے بارے میں قاری کو سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ کس طرح ریاستی و سیاسی قیادتوں نے پاکستان کو اپنی ذاتی ملکیت سمجھ کر اس کایہ حال کیا ہے۔
محمد اشفاق کراچی
* Rs.200 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.2000
Be the first to review “Pakistan Kay Kudai Hukmran”