دیا بھاسکر
شیر شاہ سوری کا تاریخ میں وہ مقام ہے جو بہت کم حکمرانوں کو حاصل ہو ا ہے ۔ وہ اپنے دور کا نہایت دوراندیش اور دانشمند حکمران تھا۔اسکی یہ خصوصیت اسے دوسرے حکمرانوں سے اس لئے ممتاز کرتی ہے کہ وہ ایک معمولی جاگیر دار کا بیٹا تھااور اس نے اپنی ہمت، محنت ،بہادری اور دور اندیشی سے دہلی کا تخت حاصل کیا اور پھر فلاح و بہبود کو اپنی حکمرانی کا مقصد قرار دے کر عوام کی محبت ، تعاون اور حمایت حاصل کر لی۔ ان اقدامات نے اسے عظیم حکمران بننے کی صلاحیت عطا کر دی ۔شیر شاہ سوری کی یہ سوانح عمری پڑھنے والوں میں آگے بڑھنے کی لگن پیدا کر کے انکی قوت ارادی کو مضبوط کرتی ہے۔
Be the first to review “Sher Shah Suri”