Reviews
There are no reviews yet.
₨770.00
بہت زیادہ، مگر پھر بھی ناکافی…. ڈونلڈ ٹرمپ
کیسے میرے خاندان نے دنیا کے خطرناک ترین شخص (ڈونلڈ ٹرمپ) کو تخلیق کیا
مصنفہ:میری۔ایل۔ ٹرمپ
(بھتیجی ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکہ)
ڈونلڈ ٹرمپ وہ امریکی صدر ہیں جن کی شخصیت امریکی صدور میں سے سب سے زیادہ متنازعہ رہی۔ یہ کتاب ان کی بھتیجی نے ان کی شخصیت کے حوالے سے تحریر کی ۔مگر اسے شائع کرنے سے روک دیا گیا پھر عدالتی چارہ جوئی کے بعد یہ کتاب شائع کی جا سکی ۔ اس کا عنوان ہی قاری کو چونکا دیتا ہے، بہت زیادہ مگر ناکافی ۔۔۔ کیسے میرے خاندان نے دنیا کے خظرناک ترین شخص ( ڈونلڈ ٹرمپ ) کو تخلیق کیا ‘ اسی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ زیر قلم آنے والی شخصیت کس قدر دھماکہ خیز ہو گی ۔ مصنفہ کے دادا فریڈ ٹرمپ سینئر کی وفات کے بعد مصنفہ اور کے بھائی فریٹز کو وراثت میں سے کچھ نہ دیا گیا تھا ۔ اس کتاب کی ابتدا اس وقت ہوئی جب ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد کچھ صحافیوں نے میری ایل ٹرمپ سے رابطہ کیا ۔
یہ صحافی ٹرمپ کے خلاف مواد کی تلاش میں تھے ۔ ابتدا میں میری ایل ٹرمپ نے ان صحافیوں کی مدد کرنے سے انکار کر دیا لیکن امریکہ کے دگرگوں حالات دیکھ کر بالآخر اس نے ان صحافیوں کے ساتھ تعاون کا فیصلہ کیا ۔ میری ایل ۔ ٹرمپ نے اپنی لاء فرم سے قانونی دستاویزات کے انیس ڈبے نکال کر ان صحافیوں کے حوالے کر دیئے۔ یہ وہ دستاویزات تھیں جو ’ میری‘ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اپنی وراثت کے حصول کے لئے دائر مقدمے میں عدالت میں پیش کی تھیں ۔
یہ سٹوری نیویارک ٹائمز میں شائع ہوئی جس نے تہلکہ مچا دیا ۔ اس کتاب میں مصنفہ نے ثابت کیا ہے کہ اس کا چچا ایک مکار، خودغرض اور بزنس میں بھی ناکام ترین شخص تھا لیکن میڈیا کے بل بوتے اور امیج بلڈنگ نے اسے ایک کامیاب بزنس مین ثابت کیا ۔ جس کی بنیاد پر وہ امریکہ کا صدر بن گیا ۔ تحریر بہت شستہ اور رواں ہے ۔ انتہائی شاندار کتاب ہے ،ضرور مطالعہ کرنی چاہیے ۔
* Rs.200 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.2000
Be the first to review “Too Much And Never Enough”